ٹائم میگزین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سال کی بہترین شخصیت قرار دے دیا

674456-trump-1481194585-364-640x480واشنگٹن: بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی جریدے “ٹائم” نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں سال کی بہترین شخصیت قرار دے دیا ہے۔
امریکا کے مایہ ناز جریدے “ٹائم” نے امریکا کے 45 ویں صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو رواں سال کی بہترین شخصیت قراردے دیا ہے، سال کے بہترین شخصیت کی فہرست میں ہیلری کلنٹن اور ترک صدر رجب طیب اردگان سمیت امریکی گلوکارہ بیونسے کے نام زیرغور تھے لیکن جریدے نے ایک کاروباری شخصیت سے غیر معمولی انتخابی مہم چلانے اورپھراپنی حریف ڈیموکریٹک امیدوارہیلری کلنٹن کو غیرمتوقع شکست دے کر صدر منتخب ہونے پر ٹرمپ کو سال کی بہترین شخصیت قراردیا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *