اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
675240-muhammadwaseemafp-1481270335-659-640x480

باکسر محمد وسیم نے پاکستان کیلئے کورین شہریت کی پیش کش ٹھکرا دی

675240-muhammadwaseemafp-1481270335-659-640x480کراچی: حال ہی میں ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیت کر وطن لوٹنے والے باکسر محمد وسیم نے پاکستان کے لئے کورین شہریت کی پیش کش ٹھکرا دی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ باکسنگ بہت مہنگی گیم ہے اور اس کے لئے اسپانسر کی ضرورت ہوتی ہے، مجھے پیسے نہیں پروموٹر چاہیئے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے تعاون نہ کرنے پر گلہ کرتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز سمیت کئی میڈلز جیتے لیکن حکومتی سطح پر کسی بھی فائٹ کے لیے کوئی اسپانسر نہیں کیا گیا، حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا گیا۔ امریکا جانے سے قبل سب نے رابطہ کیا لیکن کسی نے مدد نہیں کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کے پاس 4 بار گیا لیکن بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، امریکا میں ہونے والی ڈبلیو بی سی ٹائٹل کی فائٹ اپنے بل بوتے پر جیتی، صرف کورین اسپانسر نے سپورٹ کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ سلور ٹائٹل جیت لیا
باکسر محمد وسیم نے کہا کہ میں دنیا کے بہترین باکسرز کو چیلنج کرنے جا رہا ہوں اور مارچ میں ورلڈ ٹائٹل کے لیے فائٹ ہوگی، مجھے اگلی فائٹ کے لئے بھی اسپانسر کی ضرورت ہے، حکومت نے صرف اسپانسر کا اعلان کیا عملی اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ کوریا نے شہریت کی پیش کش کی ہے لیکن پاکستان نہیں چھوڑوں گا، اب بھی کورین پروموٹر اسپانسر کر رہے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *