فلم رئیس کی تشہیر کیلیے ماہرہ بھارت نہیں آئیں گی، شاہ رخ کی راج ٹھاکرے کو یقین دہانی

677700-shahrukhandmahirakhan-1481522033-814-640x480ممبئی: بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے بھارتی انتہا پسند تنظیم مہاراشٹرا نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ماہرہ خان فلم کی تشہیر کے لیے بھارت نہیں آئیں گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری کشیدگی نے دونوں ممالک کے فنکاروں کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی پاکستانی فنکاروں کو نہ صرف بھارتی فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا بلکہ بہت سی بھارتی فلموں کی نمائش بھی روک دی گئی تاہم گزشتہ دنوں شاہ رخ خان کی فلم رئیس کا ٹریلر جاری ہوا جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی موجود تھیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : فلم ’’رئیس‘‘ کا ٹریلر جاری، ماہرہ خان کے لاجواب جلوے
بھارتی انتہا پسند جماعت کے سربراہ راج ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ماہرہ خان فلم کی تشہیر کے لیے بھارت نہیں آئیں گی اور اس کے علاوہ شاہ رخ خان نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ فلم رئیس کے بعد سرحد پار سے وہ کسی بھی اداکار کو فلم میں اس وقت تک کاسٹ نہیں کریں گے جب تک دونوں ممالک کے حالات نارمل نہیں ہوجاتے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ماہرہ ’’رئیس‘‘ کے لیے پریشان
واضح رہے کہ راہول ڈھولکیا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ماہرہ خان شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار نبھارہی ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور عبد الاحد آصف بھی شامل ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *