678013-umra-1481548933-748-640x480

یزہ ختم ہونے کے باوجود واپس نہ جانے والے عمرہ معتمرین کو جرمانہ اور سزا ہوگی

678013-umra-1481548933-748-640x480عرب خبر رساں ویب سائٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹ نے عمرہ معتمرین اور زائرین سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب میں اپنے قیام کی قانونی مدت کی سختی سے پابندی کریں اور مقررہ وقت پر اپنے اپنے ملک واپس لوٹ جائیں بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 50 ہزار سے ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
سعودی حکام کی جانب مزید کہا گیا ہےکہ ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد واپس نہ جانے والے معتمرین کو جرمانے اور قید کے بعد ملک بدری کی سزا بھی دی جائے گی۔ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ویزہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں اور حج وعمرہ ٹورآپریٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاخیر کرنے والے معتمرین کے بارے میں متعلقہ حکام کو فوری طور پر مطلع کریں جب کہ اطلاع نہ دینے پر کمپنی کے ذمہ داران کو بھی ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
سعودی حکام نے عمرہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ ویزہ کے قواعد کی خلاف ورزی کی مرتکب فرموں اور سعودی عرب میں معتمرین کو سروسز فراہم کرنے والے ان اداروں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو غیرملکی معتمرین کے حوالے سے قانون کی خلاف ورزی کریں گے اور واپسی میں تاخیر کرنے والے غیرملکی معتمرین کو تحفظ دینے کے جرم میں ایک لاکھ ریال جرمانہ، کمپنی کے ڈائریکٹر کو ایک سال قید اور ملک بدری کی سزا ہوسکتی ہے۔




Leave a Reply