میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر

 

680634-asifghafoor-1481798607-687-640x480لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جگہ سوات میں ڈویژن کمانڈر میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمز تقرری کے بعد اب میجر جنرل میجر جنرل آصف غفور کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور اس وقت سوات میں ڈویژن کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کمانڈنٹ پی ایم اے، میجر جنرل سید عدنان لاہور میں جی او سی، میجر جنرل فدا ملک ڈی جی لاجسٹکس، میجر جنرل ظفر اللہ خان جی او سی پنوں عاقل، میجر جنرل نادر خان ڈی جی پی ایس اینڈ پی ایم اور میجر جنرل ظفر اقبال کو جی او سی گوجرانوالہ آرمر ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر معمول کے مطابق تبادلے اور تقرریاں کی جارہی ہیں جس کے تحت ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی سندھ رینجرز اور آئی جی ایف سی بلوچستان تبدیل ہوئے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *