میرا دل کی صحت کی سفیرمقرر، اگلے سال شادی کا اعلان

688160-meera-1482456773-649-640x480کراچی: اداکارہ میرا کو دل کی صحت کے لیے سفیر بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دل کے پاکستانی ڈاکٹروں نے اداکارہ میرا کو دل کی صحت کا سفیر بنا دیا ہے میرا بھی نیا منصب پا کر بے حد خوش ہوئیں۔ خصوصی طور پر کراچی پہنچیں اور دل کی صحت سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے ہارٹ واک میں شرکت کی۔
میرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دل کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے کردار نبھا کر دلی تسکین ملے گی۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دل کی بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی روک تھام کے لیے صحت مند انداز زندگی کو اپنانا ہو گا۔ سی ویو پر ہونے والی ہارٹ واک کا اہتمام قومی ادارہ امراض قلب کی جانب سے کیا گیا تھا۔
ادھر ایک انٹر ویوکے دوران میرا نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ اگلے سال شادی کر لوں اور یہ طے ہے کہ شادی اپنی پسند کے مطابق کر وں گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *