اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
690919-containeryard-1482715563-151-640x480

چین نے درآمدی مصنوعات پر ڈیوٹی کی شرح کم کردی

690919-containeryard-1482715563-151-640x480چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت مالیات، درآمدات اور برآمدات نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2017 سے بیرون ممالک سے آنے والی کچھ اشیا پر ٹٰکس کی شرح میں کمی کی جائے گی جن میں جہازوں کے پرزہ جات بھی شامل ہیں، اس کے ساتھ ساتھ چین سے بیرون ممالک بھیجی جانے والی کچھ اشیا پر بھی ٹیکس کی شرح کم کی جائے گی جن میں نائٹروجن اور فاسفیٹ فرٹیلائزر شامل ہیں۔
تجارتی معاہدے کے تحت ہانگ کانگ اور مکاؤ سے درآمد کی جانے والی اشیا یکم جنوری سے ڈیوٹی فری ہوں گی جبکہ کچھ ممالک جن میں پاکستان، کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے آنے والی اشیا پر محصولات میں کمی کی گئی ہے۔ 2017 میں جن اشیا پر ٹیکس لگایا گیا ہے ان کی تعداد8547 ہو جائے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *