692318-imranjahangir-1482834444-615-640x480

عمران خان اور جہانگرین ترین کی نااہلی کے ریفرنس کی سماعت ملتوی

692318-imranjahangir-1482834444-615-640x480اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان اور جہانگرین ترین کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان اور جہانگرین ترین کی نااہلی کے ریفرنسز کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگری ترین کے نااہلی ریفرنس کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی ۔ دوران سماعت حکومتی وکیل اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح جہانگرین ترین کے کیس کو بھی دوبارہ کھولا جائے۔ جبکہ جہانگیر ترین کے وکیل نے کہا کہ کیس کی سماعت مکمل ہوچکی ہے اب عدالت فیصلہ سنائے جس پر اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ اضافی دستاویزات جمع کرانے کےلئے مہلت دی جائے.
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان اور جہانگیرترین سے جواب طلب
چیف الیکشن کمشنر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نیا شوشہ چھوڑ رہے ہیں قانونی نکات سے کسی کو کوئی دلچسپی نہیں لگتا ہے سب سیاست کررہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر حکومتی وکیل کی درخواست پر جہانگیرترین کے خلاف ریفرنس میں دوبارہ بحث کی جائے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنس
سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تین دفعہ کارروائی ہوئی دلائل مکمل تھے مگر فیصلہ نہ آیا، سب وزیراعظم کے ایما پر ہو رہا ہے،استدعا ہے ، فیصلے میں مزید تاخیر نہ کریں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *