بغداد میں بم دھماکوں کے نتیجے میں31 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

696017-baghdad-1483174953-923-640x480بغداد: عراقی دارالحکومت کے علاقے السنیک کے بازار میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں اب تک 31 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے علاقے السنیک کے بازار میں ہونے والے 2 دھماکوں میں اب تک 31 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ عراقی وزارت داخلہ نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ السنیک کے مصروف ترین بازار میں ہونے والا ایک دھماکا خود کش جبکہ دوسرا نصب شدہ مواد کے ذریعے کیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: زائرین کے ٹرک میں دھماکا، 70 ہلاک
وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلا دھماکا خودکش حملہ آور نے کیا جو گاڑیوں کے اسپئیر پارٹس کی دکانوں کے قریب ہوا جس سے گاڑیوں اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا اور بھگڈر مچ گئی چند ہی منٹوں کے بعد دوسرا دھماکا نصب شدہ بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا جس سے فوری طور پر 21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کی بڑی تعداد کو اسپتالوں میں پہنچایا گیا تاہم 10 زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور دیگر 61 زخمیوں میں سے بھی بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: موصل میں کاربم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *