اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
698957-iftikhararif-1483438629-877-640x480

معروف شاعر افتخارعارف ایران کی فارسی زبان و ادب اکادمی کے بورڈ آف گورنرز کے رکن مقرر

698957-iftikhararif-1483438629-877-640x480ایکسپریس نیوزکے مطابق معروف شاعر اور دانشور افتخار عارف کو ایران نے فارسی زبان وادب کے سب سے بڑے سرکاری ادارے میں بورڈ آف گورنر کا رکن منتخب کرلیا ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی سفارتکاروں سمیت نمل یونیورسٹی کے ریکٹر بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے افتخار عارف کو تقرری کا مراسلہ بھی پیش کیا۔ افتخار عارف وہ پہلے غیرملکی ہیں جنہیں ایران میں فارسی زبان و ادب کے بورڈ میں بورڈ آف گورنر کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ افتخارعارف نے عملی زندگی کا آغاز ریڈیو پاکستان میں بحیثیت نیوز کاسٹر کیا جس کے کچھ عرصے بعد پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہوگئے اور ’’کسوٹی‘‘ نامی ذہنی آزمائشی پروگرام سے (عبیداللہ بیگ کے ہمراہ) مقبولیت حاصل کی۔ آپ دو مرتبہ مقتدرہ قومی زبان کے مسند نشین (چیئرمین) مقرر ہوئے جبکہ دریں اثناء اکادمی ادبیات پاکستان میں بھی اسی عہدے پر فائز رہے۔
افتخارعارف اپنے شعری مجموعوں بارہواں کھلاڑی، مہرِ دونیم، حرفِ باریاب، جہانِ معلوم، شہرِ علم کے دروازے پر اور کتابِ دل و دنیا (کلیات) کے علاوہ اردو زبان کی سنجیدہ علمی خدمت کے باعث خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *