افغان پارلیمنٹ نے ہلمند میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی مخالفت کردی

افغان سیکیورٹی فورسز نے آپریشن اور جھڑپوں کے دوران ایک پاکستانی سمیت59 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں انسداد دہشت گردی آپریشنز کیے ہیں جن میں51 شدت پسند مارے گئے جن میں 3مقامی کمانڈر بھی شامل ہیں۔آپریشن کے دوران 28 شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔

ادھر مغربی صوبہ فراہ میں افغان فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک پاکستانی سمیت 8 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ صوبہ بدخشاں میں ایک مسجد کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ صدر اشرف غنی نے اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجیوں کے خاندانوںکو اگلے3 برسوں میں اپارٹمنٹس دینے کی ایک اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے ایک تقریب کے دوران  جانیں قربان کرنے والے14فوجیوں کے خاندانوں کو اپارٹمنٹس کی چابیاں بھی دیں۔ افغانستان کی قومی اتحاد حکومت میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے وزیر ویس احمد برمک نے اعلان کیا ہے کہ 55 ہزار سے زائد خاندان جنگ اور بدامنی کے نتیجے میں بدستور بے گھر ہیں اور فوری مدد کی ضرورت ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *