شاہ رخ خان کی فلم کو نیشنل ایوارڈ دلانے والی اینی میٹر چل بسیں

ممبئی:
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’را ون‘‘  کو بہترین ’’اسپیشل ایفیکٹ‘‘ کیٹیگری میں نیشنل ایوارڈ دلانے والی 32 سالہ اینی میٹر چارو کھندال انتقال کرگئیں۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی پہلی سائنس فکشن فلم ’’را ون‘‘ 2011 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جس نے باکس آفس پر تو کوئی کمال نہیں کیا لیکن اپنے بہترین اینی میشن کے باعث 2012 میں’’نیشنل ایوارڈ‘‘ اپنے نام کیا جب کہ فلم کی خاص بات یہ تھی کہ کم عمراینی میٹر چارو کھندال نے اپنی تجربے کی بنیاد پرفلم میں نمایاں رنگ بھرے جس کی وجہ سے اسے پذیرائی ملی لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں رہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *