714461-bilawalonline-1484909254-196-640x480

کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اور پاناما لیکس سب سے بڑا اسکینڈل ہے، بلاول بھٹو

فیصل آباد:  چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شریف برادران ملک کے ساتھ گیم کھیل رہے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر ہمارے 4 مطالبات مان لئے تو بچ نہیں پائیں گے۔

فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اور پاناما لیکس سب سے بڑا اسکینڈل ہے، شریف برادران ملک کے ساتھ گیم کھیل رہے ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر اپوزیشن کا قانون پاس کر لیا تو بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *