ٹاپ 10 بیٹسمین رینکنگ میں موجود اظہر علی اور یونس تنزلی سے بچ گئے

ٹاپ 10 ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں موجود اظہر علی اور یونس خان فی الحال تنزلی سے بچ گئے ہیں۔

اظہر علی اور یونس خان دونوں بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پرقدم جمائے ہوئے ہیں، تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ابتدائی دس پوزیشنز پرکوئی ردوبدل نہیں ہوا، ٹاپ پوزیشن پر بدستورآسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کا قبضہ ہے، ویرات کوہلی دوسرے، جوئے روٹ تیسرے، کین ولیمسن چوتھے اور ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *