آسٹریلین اوپن؛ ولیمز سسٹرز فائنل میں آمنے سامنے

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مجیں امریکا کی ولیمز سسٹر  9 ویں مرتبہ گرینڈ سلم فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سرینا ولیمز اور وینس ولیمز نے فائنل میں جگہ بنا لی، آٹھ سال بعد ایک بار پھر گرینڈ سلم میں آل ولیمز فائنل ہو گا۔
پہلے سیمی فائنل میں وینس ولیمز نے ہم وطن کوکو وینڈ ویگے کو 2-1 سے زیر کیا، میچ کا سکور 6-7(3-7)، 6-2 اور 6-3 رہا۔ دوسرے مقابلے میں امریکا کی سرینا ولیمز کیخلاف کروشیا کی مرجانا لوسک بارونی مزاحمت نہ کر پائیں اور امریکی سٹار نے مقابلہ 6-2 اور 6-1 سے اپنے نام کیا۔ سرینا ساتویں 23ویں گرینڈ سلم ٹائٹل اور 7 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کے ٹائٹل کیلیے اپنی بہن وینس ولیمز کے مدمقابل ہوں گی۔
دونوں بہنیں 9 ویں مرتبہ گرینڈ سلم فائنل میں مدمقابل ہونے پر بہت خوش ہیں، سرینا نے کروشین سٹار کیخلاف فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے وینس پر فخر ہے، وہ میرے لیے تحریک کا باعث ہیں، وہ ایک سخت حریف ہیں اور انہوں نے ہی سب سے زیادہ مجھے شکست سے دوچار کیا ہے، فائنل کا نتیجہ جو بھی ہو، ٹرافی ولیمز کے گھر ہی جائے گی۔
وینس ولیمز نے 7 گرینڈ سلمز میں سے آخری ٹائٹل ومبلڈن 2008 میں جیتا تھا۔ سرینا ولیمز ٹائٹل جیت کر ایک بار پھر عالمی نمبر ون بن جائیں گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *