مالاکنڈ میں 2 مسافر کوچز میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق

مالا کنڈ: 

شہید موڑ کے قریب 2 مسافر کوچز تصادم کے بعد کھائی میں جاگریں جس کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے شہید موڑ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی 2 مسافر کوچز آپس میں ٹکرانے کے بعد کھائی میں جاگریں جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 9 زخمی  ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت قریبی اسپتالوں میں پہنچایا جہاں مزید 4 زخمی دم توڑ گئے جب کہ دیگر کی بھی حالت تشویشناک ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *