اکشے کو ایک بار پھر پریانکا کے ساتھ کام کرنے کی تمنا

ممبئی: 

بالی ووڈ میں ایک عرصے تک اداکارہ پریانکا اور اداکاراکشے کمار کے طوفانی عشق کے چرچے خوب تھے لیکن وقت بدلا تو سب ہی بدل گیا اور دونوں ہی اداکار اب ایک ساتھ کام نہیں کرتے ہیں جس کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی پریانکا کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو بھارتی ٹی وی پروگرام میں مدعو کیا گیا جہاں ان کے کرئیر سمیت ان کے ذاتی زندگی کے حوالے سے سوالات کیے لیکن اداکار نے ہر سوال کا جواب ہی انتہائی مہارت سے دیا۔

اکشے کمارسے جب پوچھا گیا کہ اب وہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم میں کام کیوں نہیں کرتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جس کے باعث میں پریانکا کے ساتھ کام نہیں کرتا، میں نے اداکارہ کے ساتھ 5 فلموں میں کام کیا ہے۔ اداکار نے کہا کہ سوائے رانی مکھرجی کے میں نے ہر اداکارہ کے ساتھ کام  کیا ہے اور اگر پھر سے پریانکا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں ضرور کروں گا اور اگر انہیں کوئی غلط فہمی ہے تو وہ بات کرکے ختم کرسکتی ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *