728809-BilawalImranNawazPhotoFile-1486180359-429-640x480

نواز شریف مقبول ترین لیڈر، عمران دوسرے، بلاول تیسرے نمبر پر، سروے رپورٹ

اسلام آباد: 

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین کے سروے میں نواز شریف کی مقبولیت 63 فیصد قرار دی گئی ہے۔

سروے میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو 39 فیصد مقبولیت کے ووٹ ملے جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو مقبولیت کے لیے 32 فیصد ووٹ ملے۔

ناپسندیدگی میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین سرفہرست رہے انہیں 85 فیصد لوگوں نے ناپسندیدہ لیڈر قرار دیا، عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو79 فیصد ناپسندیدگی کا ووٹ ملا ،حکومتوں کی کارکردگی پر پنجاب حکومت کو پہلا نمبر ملا۔ 79 فیصد لوگوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔




Leave a Reply