پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج یوم یکجہتی کشمیرمنایا جارہا ہے

 کراچی: 

مظلوم كشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یوم یكجہتی كشمیر منایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں آج تمام شہروں میں كشمیری عوام سے یكجہتی كے اظہار كے لئے سیمینارز، كانفرنسز  اور ریلیاں منعقد كی جائیں گی۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آج ملک کے کونے کونے میں سیمینارز اور ریلیاں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ وزارت امور كشمیر اور پارلیمنٹ كی قومی كشمیر كمیٹی كے ممبران اس موقع پر اسلام آباد میں واقع اقوام متحدہ كے دفتر میں مسئلہ كشمیر کے بارے میں پاكستانی موقف پر مبنی یاداشت جمع كرائیں گے، قرار داد میں اقوام متحدہ سے مطالبہ كیا جائے گا كہ وہ مسئلہ كشمیر كے حل كے لئے 49-1948 كی منظور شدہ قراردادوں پر عملدرآمد كو یقینی بنائے اور اس مسئلہ كے حتمی فیصلہ كرنے كے لئے اقدامات كئے جائیں۔ قرارداد پارلیمنٹ كی كشمیر كمیٹی كے اركان اعجاز الحق، ملك شاكر بشیر اعوان، شكیلہ خالد لقمان اور عبدالوسیم پر مشتمل كمیٹی پیش كرے گی، اس موقع پر حریت كانفرنس كے قائدین بھی اقوام متحدہ كے دفتر میں یادادشت پیش كریں گے۔

کشمیری بچوں نے آزاد کشمیرکے علاقے کوہالا، ہولاڑ، منگلا اوردیگررابطہ پلوں پربھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی اوربچوں کی جانب سے بھارتی فوج کے بدترین مظالم کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی جب کہ ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *