اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
732483-salmankhan-1486529323-633-640x480

سلمان اورلولیا کے درمیان فاصلے پھرسمٹ گئے

ممبئی: 

کترینہ سے طوفانی عشق کے خاتمے کے بعد سلمان خان کی رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل لولیا ونتر سے قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن گزشتہ چند ماہ سے دونوں کے تعلقات میں کھنچاؤ کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم فلم ٹیوب لائٹ کی شوٹنگ کے خاتمے کے بعد منعقدہ تقریب میں ایک ساتھ بھرپور شرکت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ دونوں کے درمیان ناصرف فاصلے سمٹ رہے ہیں بلکہ محبتیں بڑھ بھی رہی ہیں۔  

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان ہدایت کارکبیرخان کی فلم ٹیوب لائٹ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ گزشتہ دنوں زوروشور سے جاری تھی تاہم اب فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ہدایتکارکی جانب سے ایک پارٹی رکھی گئی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *