امریکی تاریخ کے متنازعہ ترین اٹارنی جنرل کا تقرر

واشنگٹن ڈی سی: 

امریکی سینیٹ میں دو دن تک جاری رہنے والی تند و تیز بحث اور ہنگامے کے بعد متنازعہ شہرت رکھنے والے جیف سیشنز کو امریکا کا 84 واں اٹارنی جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔

ان کی تقرری امریکی سینیٹ میں رائے شماری کے بعد عمل میں آئی جس میں 52 سینیٹروں نے ان کے حق میں جبکہ 47 نے ان کے خلاف ووٹ دیئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوراً ہی سیشنز کےلیے مبارکباد کا ٹویٹ بھی کردیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 30 جنوری 2017 کے روز قائم مقام اٹارنی جنرل سیلی ییٹس کو سات ملکوں کے شہریوں کی امریکہ آمد پر پابندی سے متعلق صدارتی حکم نامے کی خلاف ورزی پر برطرف کرچکے تھے اور تب سے یہ عہدہ خالی تھا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *