735112-image-1486751132-128-640x480

سفری پابندیاں شدت پسندی کیخلاف امریکا کیساتھ لڑنے والوں کوسزا کے مترادف ہے،عراق

 بغداد: 

عراقی وزیراعظم حیدر العابدی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ عراق کو سفری پابندی کے شکار ممالک کی فہرست سے نکالا جائے جب کہ سفرئ پابندیاں شدت پسندی کے خلاف امریکا کے ساتھ مل کر جنگ لڑنے والے ممالک کو سزا دینے کے مترادف ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعابدی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر بات چیت کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران عراقی صدر نے زور دیا کہ عراق کو ان 7 ممالک کی فہرست سے نکالا جائے جن کے شہریوں کو حال ہی میں ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکا داخلے سے روکنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

عراقی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم حیدرالعابدی نے امریکی صدر سے فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں کیوں کہ امریکا کا سفر کرنا عراقی شہریوں کا حق ہے اس لئے ایگزیکٹو آرڈر میں شامل عراق کا نام نکالا جائے۔ وزیراعظم ہاؤس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دلایا کہ وہ اس حوالے سے وزارت خارجہ سے بات کریں گے اور مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *