صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کی لاہور دھماکے کی شدید مذمت


اسلام آباد: 
صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر نے 

لاہور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے لاہور میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورانتظامیہ کو دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر مملکت نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ریاست دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یکسو ہے جب کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوگا اورقوم متحدہ ہے، ہم یہ جنگ پاک سرزمین کے تحفظ اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے  لڑرہے ہیں اوراس ناسور سے عوام کے تحفظ تک یہ جنگ جاری رہے گی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *