سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال، 2 افراد جاں بحق

ریاض:
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی جس میں 2 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی جس میں 2 افراد جاں بحق اور50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ سعودی عرب کے مختلف علاقوں الشرقیہ، نجران، جازان، عسیر، باحہ، خمیس، مشیط، مکہ مکرمہ اور جدہ میں بارش کے بعد صورتحال خراب ہوگئی ہے اورانتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو بغیرضرورت گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *