تیسرے گلیکسی ایوارڈ 2017 میں جیا علی بہترین نیگٹو اداکارہ نامزد

لاہور: 

اداکارہ جیا علی تیسرے گلیکسی ایوارڈ 2017ء میں بہترین نیگیٹو اداکاری کی کیٹگری میں نامزد ہو گئیں۔

اداکارہ کو حال میں ریلیز ہونے والی فلم ’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ پر دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے ایک منفی کردار کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی نامزدگی کے حوالے سے نمائندہ ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پورے کیرئیر کے دوران ہمیشہ منفرد اور اچھوتے پراجیکٹس کا انتخاب کیا جن میں میری پرفارمنس کو پسند کیا گیا۔ فلم اور ٹی وی ڈراموں کی آفرز آتی رہتی ہیں مگر ٹی وی کی بجائے فلم ہی میری ترجیح رہی ہے۔ مگر ٹیلی فلمیں سائن نہیں کرنا چاہتی جسے ٹی وی ڈرامہ کا بہتر ورژن ہی کہا جاسکتا ہے۔

جیا نے کہا کہ ’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ میں جب مجھے کردار سنایا تو اس شرط پر راضی ہوئی کہ تمام ایکشن سین کے لئے خود عکسبند کراؤں گی۔ اس کے لئے ایکشن سین عکسبند کروانے کے لئے باقاعدہ تربیت لی۔آج کا فلم بین کافی سمجھدار ہوچکا ہے وہ پردہ سکرین پر وہی کچھ دیکھنا چاہتا ہے جو انٹرنیشنل مارکیٹ میں دکھایا جارہا ہے۔ اسی محنت اور لگن کی وجہ سے اس کیٹگری کا حصہ بنی ۔پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں بہت کم ایسی فلمیں بنی ہوں گی جن میں نیگیٹو کردار کے لئے کسی اداکارہ کی نامزدگی ہوئی ہو۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *