اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
743613-afg-1487528962-136-640x480

پاک فوج کی افغانستان میں جماعت الاحرارکے ٹھکانوں پر بمباری کی خصوصی تصاویر

راولپنڈی: 

پاک فوج کی جانب سے افغان سرحدی حدود میں بمباری کے نتیجے میں کالعدم جماعت الاحرار اور اور تحریک طالبان پاکستان کے تباہ شدہ ٹھکانوں کی تصاویر منظرعام پر آگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دو روز کے دوران افغان سرزمین پر  بیٹھے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے کیمپوں کی تصاویر منظرعام پر آگئیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کالعدم جماعت الاحرار اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی تربیت گاہیں اور ٹھکانے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *