وزیراعظم نوازشریف 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ

 اسلام آباد: 

وزیراعظم نوازشریف 3 روزہ دورے پر ترکی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ پاک ترک اعلیٰ سطح کی تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 3 روزہ دورے پرترکی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ پاک ترک اعلیٰ سطح کی تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس کی صدارت کریں گے جس کا قیام 2009 میں عمل لایا گیا تھا۔ کونسل کے تحت 6 مشترکہ ورکنگ گروپس کام کررہے ہیں اوریہ کونسل دوطرفہ قیادت کواسٹریٹجک فوکس اور رہنمائی فراہم کرتی ہے جب کہ کونسل کے فریم ورک کے تحت 50 سے زیادہ معاہدے اوریادداشتوں کوحتمی شکل دی گئی ہے۔ وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام پرمشتمل وفد بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ہے۔

وزیراعظم نوازشریف آج پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے 5 بجے انقرہ پہنچیں گے اور کل صبح اتاترک میوزیم کا دورہ کریں گے جہاں وہ ایک تقریب میں شرکت کریں گے جس کے بعد وزیراعظم کنکایا پیلس روانہ ہوں گے جہاں اعلیٰ ترک حکام ان کا استقبال کریں گے۔ شیڈول کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کل دن 12 بج کر15 منٹ پر ترک وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم اور ترک ہم منصب بن علی یلدرم اجلا س کی مشترکہ صدارت کریں گے جب کہ تزویراتی تعاون کونسل کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ وزیراعظم نوازشریف کل شام ترک پارلیمنٹ کا دورہ بھی کریں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *