کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس مقابلہ، 8 دہشت گرد ہلاک

 کراچی: 

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بکرا پیڑی کے علاقے میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں 8 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ملیر کے علاقے بکرا پیڑی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ کارروائی کی گئی، پولیس نفری کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تاہم پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد مقابلے میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *