پاک فوج کی افغان بارڈر پر گولہ باری، لاہور حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

پاک فوج کی جانب سے افغان بارڈر پر گولہ باری میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں لاہور حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج نے آپریشن رد الفساد میں افغان بارڈر پر گولہ باری کی جس میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے جب کہ ان میں ہلاک ہونے والا ایک دہشت گرد وجیہہ اللہ الیاس لاہور خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *