ایان علی کیس میں وزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج

754297-AAYANALIPHOTOFILE-1488521598-217-640x480کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج نا کرنے پروزارت داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
ماڈل ایان علی نے عدالتی حکم کے باوجود اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج نہ کرنے پرسیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے، امیگریشن اوردیگر حکام کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکی تھی۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: ای سی ایل سے نام نکلتے ہی ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیارکیا کہ ایان کا نام ای سی ایل سے عدالتی حکم پرخارج کیا اوروہ بیرون ملک جاچکی ہیں، جس کے بعد اب توہین عدالت کی درخواست غیرموثرہوچکی ہے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ اس مقدمے کو خارج کیا جائے۔ عدالت عالیہ نے درخواست غیرموثر قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *