757632-ranbir-1488811910-413-640x480

رنبیر کپور کو 7 دن جیل کی ہوا کھانا پڑے گی

757632-ranbir-1488811910-413-640x480پھوپال: بالی ووڈ کے ہیرو رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے 7 روز جیل میں گزاریں گے۔

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردارادا کررہے ہیں اور فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارتی شہر بھوپال پہنچے ہیں جہاں وہ 7 روز جیل میں گزاریں گے۔ فلم میں سنجے دت کے جیل میں قید کے ایام کو بھی فلمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے بھوپال کی پرانی جیل کا انتخاب کیا گیا ہے ، جیل کے مرکزی دروازے پر فلم کا سیٹ لگا کر اسے ممبئی کی ’’آرتھر روڈ جیل‘‘ اور پونے کی ’’یارواڈا‘‘ جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:رنبیرنے خود کو ایسا بدلا کہ پہچاننا ہی مشکل ہوگیا

دوسری جانب رنبیر کپور بھی سنجے دت کے جیل جانے والے ایام کے روپ میں خود کو ڈھال چکے ہیں اور وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ اپنے بال بھی بڑھانے میں مصروف ہیں جب کہ بھوپال میں ہونے والی شوٹنگ میں انوشکا شرما اور پاریش راول بھی حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ معروف ہدایتکار راج کمار ہیرانی اپنے قریبی دوست سنجے دت کی زندگی پر فلم بنارہے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *