لیموں والا نیم گرم پانی نہار منہ پینے کے حیرت انگیز فائدے

753323-lemonwaterx-1488441898-648-640x480کراچی: اگر آپ روزانہ صبح ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر پینے کی عادت ڈال لیں تو اس سے آپ کی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوں گے۔
اچھی صحت کے لیے یہ تدبیر صدیوں پرانی اور آزمودہ ہے جس کی افادیت کے جدید طبی ماہرین بھی قائل ہوگئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ لیموں کے رس میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت بخش روغنیات بھی شامل ہوتے ہیں جب کہ لیموں کا رس ایک قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ کا کام بھی کرتا ہے۔
نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر روزانہ نہار منہ پینے کے چند فوائد حسبِ ذیل ہیں:
تیزابیت کا خاتمہ: معدے کی جلن یا تیزابیت ختم کرنے میں لیموں کا رس اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے اور نہار منہ نیم گرم پانی کے ساتھ اس کی افادیت مزید دوچند ہوجاتی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *