جرمنی ہمیں انسانی حقوق اور جمہوریت کا درس دینا بند کرے، ترکی کی دھمکی

759252-turkfmweb-1488950453-179-640x480ہیمبرگ: ترک وزیر خارجہ نے جرمنی کی جانب سے ترک شہریوں پر بڑھتے ہوئے منظم دباؤ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برلن ہمیں انسانی حقوق اور جمہوریت کا درس دینا بند کر ے اور اپنے گریبان میں جھانکے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں ترک قونصل خانے کے باہر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ میولت چاوش کا کہنا تھا کہ یورپ میں نسل پرستی اور اسلام فوبیا کےمسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی جرمنی سے اچھے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے لیکن جرمنی کی جانب سے ترکی کے شہریوں کے خلاف منظم سوچ دونوں ممالک کی دوستی میں بڑی رکاوٹ ہے اورترک شہریوں پرجرمنی کا دباؤ ناقابل قبول ہے۔
ترک وزیرخارجہ میولت چاوش نے کہا کہ جرمنی ہمیں انسانی حقوق اور جمہوریت کا درس دینا بند کرے اور اپنے گریبان میں جھانکے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *