760069-kidney-1489005808-392-640x480

امراضِ گُردہ؛ سالانہ بیس ہزار سے زائد پاکستانی موت کا شکار

760069-kidney-1489005808-392-640x480گردے، انسانی جسم کے اعضائے رئیسہ میں شمار ہوتے ہیں۔ جسم کو صحت مند رکھنے میں یہ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
لوبیے کی شکل کے یہ اخراجی اعضا پسلیوں کے نیچے، ریڑھ کے ہڈی کے دونوں اطراف پائے جاتے ہیں۔ ان کا کام جسم سے فاسد مادّوں کا اخراج ہے۔ یہ خون میں پیدا ہونے والے غیرضروری اور فاسد مادّوں اور زائد پانی کو الگ کرکے مثانے میں بھیج دیتے ہیں، جہاں سے یہ زہریلا آمیزہ خارج ہوتا رہتا ہے۔ یہ اعضا جسم میں پانی ، نمکیات اور دیگر مادّوں کے مابین توازن برقرار رکھتے ہیں۔ توازن بگڑنے سے انسان مختلف بیماریوں کا شکار ہوسکتا ہے۔
گُردوں سے کئی قسم کے ہارمون کا بھی اخراج ہوتا ہے جو فشار خون ( بلڈ پریشر) کو معتدل رکھتے اور سُرخ جسیموں کی پیدائش کوکنٹرول کرتے ہیں۔ یہ اعضا وٹامن ڈی کی ایک قسم کو تحریک دیتے ہیں جو جسم میں کیلشیئم کے انجذاب میں مدد کرتی ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *