اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
762016-hockeyteamnew-1489180410-505-640x480

ہاکی پلیئرزکیلیے خوشخبری ؛ انٹرنیشنل مقابلوں میں عمدہ کارکردگی پرانعام کی تجویز

762016-hockeyteamnew-1489180410-505-640x480لاہور: قومی ہاکی پلیئرز کو انٹرنیشنل مقابلوں کے دوران غیر معمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامی اسکیم شروع کرنے کی تجویز سامنے آ گئی، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے سفارش کی گئی ہے کہ عالمی میچز کے دوران اگر کوئی کھلاڑی اپنی عمدہ کارکردگی سے گرین شرٹس کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرے تو انفرادی طور پر اسے انعامی رقم دی جانی چاہیے۔
فیڈریشن حکام کی طرف سے منظوری ملنے کے فوری بعد اس اسکیم پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن قومی کھیل کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے مشن کی جانب گامزن ہے، بے روزگار کھلاڑیوں کو روزگار کی فراہمی کی کوششوں کے بعد پلیئرز کے لیے انعامی اسکیم بھی شروع کرنے کی تجویز منظر عام پر آئی ہے، ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے پی ایچ ایف حکام کو تجویز دی کہ انٹرنیشنل مقابلوں کے دوران عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے انھیں انعامات سے نوازا جانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق صدر فیڈریشن بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز سینئر کی طرف سے منظوری ملنے کی صورت میں اسکیم کا اطلاق قومی ٹیم کے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دوروں سے ہوگا۔ یاد رہے کہ رواں برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم 13 مارچ کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دوروں کے لیے روانہ ہو رہی ہے، پہلے مرحلے میں گرین شرٹس نیوزی لینڈ کے لیے پرواز بھریں گے اور میزبان ٹیم کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف بھی 4میچزکی سیریز میں حصہ لیں گے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *