اہم ترین خبریں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم ’’لالہ لینڈ‘‘ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ایما اسٹون رواں سال سب سےزیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ہالی ووڈ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتاہے،جہاں فلموں کے بجٹ سے لے کر اداکاروں کے معاوضے تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم گزشتہ کئی عرصے سےبالی ووڈ بھی ہالی ووڈ کوٹکر دینے لگا ہے اور بالی ووڈ اداکار بھی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہونے لگے ہیں ،جس کی مثال بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون ہیں جو گزشتہ سال فوربز میگزین کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی تھیں لیکن اس بار دپیکا کی قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور دسویں نمبر پر تو کیا دپیکا میگزین کی فہرست سے ہی آؤٹ ہوگئیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون ایک اور ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ
Search
763108-NABnew-1489326384-871-640x480

نیب نے حیدر آباد میں محکمہ تعلیم کے افسر کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد کرلیے

763108-NABnew-1489326384-871-640x480کراچی: نیب نے حیدر آباد میں محکمہ تعلیم کےآفس سپرنٹنڈنٹ کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹس کی دستاویزات، پرائز بانڈز اور 2 گاڑیاں برآمد کر لیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے حیدر آباد میں ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے آفس سپرنٹنڈنٹ بچو مل کے گھر پرچھاپہ مارا اورسرچ آپریشن کے دوران ڈھائی سو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دستاویزات ضبط کرلیں۔ اس کے علاوہ بچو مل کے گھر سے 4 کروڑ کے پرائزبانڈز، 5 فلیٹس کے کاغذات اور 2 گاڑیاں اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :اکاؤنٹ آفیسر کے گھر سے خزانے کا انبار نکل آیا




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *