764861-cheifbajwax-1489491589-533-640x480

آپریشن رد الفساد کا مقصد حاصل کردہ کامیابیوں کو مستحکم کرنا ہے، آرمی چیف

764861-cheifbajwax-1489491589-533-640x480اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہونے والے آپریشن کا مقصد ملک کو مستحکم کرنا تھا جب کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد آپریشن کے حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور برطانیہ کے تحت 2 روزمشترکہ پاک یو کے سیمینار کا انعقاد ہوا، سیمینار کا عنوان’’استحکام اور امن کی کوششوں کے تجربات کا تبادلہ‘‘ تھا سیمینار کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 2007 میں شروع ہونے والےآپریشن کی اہمیت بیان کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار پرروشنی ڈالی۔




Leave a Reply