افغانستان؛ طالبان کی لغمان پر قبضے کی کوشش ناکام، 70 جنگجو ہلاک

کابل: افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان کی مشرقی صوبہ لغمان پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادی جبکہ جھڑپوں میں اہم طالبان رہنماؤں اور کمانڈروں سمیت 70 جنگجو ہلاک، 50زخمی اور 764404-AfghanistanAttackWeb-1489440294-123-640x4804 سیکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔
امریکی جاسوس طیارے کے حملے اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 20 عسکریت پسنداور10سیکیورٹی اہلکارہلاک جبکہ ارزگان میں بارودی سرنگ نصب کرنے کے دوران ہونے والے دھماکے میں 5طالبان مارے گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے انسداد دہشت گردی آپریشنزکے دوران طالبان کی صوبے پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور طالبان کوبھاری جانی نقصان پہنچایا۔صوبائی حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق افغان فورسزنے صوبائی حکومت کے تعاون سے کارروائی کی تاہم متعدد طالبان رہنما اور کمانڈر ساتھیوںسمیت فرارہوگئے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *