763540-Fruits-1489376551-437-640x480

خطرناک قراردیے گئے درآمدی پھل واپس بھیجنے کا فیصلہ

763540-Fruits-1489376551-437-640x480کراچی: قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ملک کی زراعت کے لیے خطرہ قرار دیے جانے کے بعد درآمد کنندگان نے درآمدی پھلوں کے20کنٹینرز ری شپ (واپسی) کا فیصلہ کرلیا ہے۔
قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے فائیٹو سینٹری سرٹیفکیٹ کے بغیر درآمد ہونے والے پھلوں کو پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کلیئر کرنے سے انکار کردیا تھا اور درآمدکننگان پر واضح کیا تھا کہ مذکورہ کنسائنمنٹس واپس نہ بھجوائی گئی تو تلف کردی جائے گی جس کے بعد درآمد کنندگان نے مذکورہ کنٹینرز واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے دستاویزی عمل شروع کردیا گیا ہے۔
درآمد کنندگان کے مطابق مصر، مراکش اور ساؤتھ افریقہ سے درآمد کیے جانے والے مالٹے کے 20کنٹینرز ان ملکوں کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے درآمد کنندگان کو 6سے 7کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *