سرفراز احمدکے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ہے، کامران اکمل

765019-kamranakmal-1489505567-457-640x480لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل نے کہا ہے کہ سرفراز احمد اچھے وکٹ کیپر بیٹسمین اور کپتان ہیں، میرا ان کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں۔
کامران اکمل کا کہناہے کہ بطور بیٹسمین کھیلنا چاہتا ہوں، کیمپ میں کیپنگ نہیں کی، فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کررہا ہوں، توجہ بھی زیادہ تر بیٹنگ کی طرف ہے، پی ایس ایل میں سنچری کے ساتھ بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ بھی میری محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :ناقص فٹنس اکمل برادرز کی راہ میں حائل ہونے لگی
کامران اکمل نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا سکتا ہوں، اب یہ سلیکٹر ز پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *