سرمایہ کاری حکمت عملی 2017-20 متعارف کرانے کا فیصلہ

764320-Federalgovt-1489463309-323-640x480اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نئی 3سالہ انویسٹمنٹ اسٹریٹجی 2017-20 متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو نئی سرمایہ کاری پر ڈیوٹی و ٹیکسوں میں رعایت سمیت دیگر مراعات دی جائیں گی۔
’ایکسپریس‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے نئی 3 سالہ انویسٹمنٹ اسٹریٹجی کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا ہے جو 22 مارچ کو سرمایہ کاری بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ 2017کو وزیر مملکت و چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منعقد ہوگا جس میں10نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا تاہم حکومت نے انویسٹمنٹ پالیسی 2017 پر بھی نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران انویسٹمنٹ پالیسی میں مجوزہ ترامیم کا بھی جائزہ لیا جائیگا تاکہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور پورٹ فولیو انویسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ مقامی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جاسکے جبکہ اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چوتھے اجلاس کے منٹس آف میٹنگ کی بھی منظوری دی جائے گی۔




Leave a Reply