764025-salman-1489416677-558-640x480

سلو میاں کو کس چیز نے پریشان کردیا؟

764025-salman-1489416677-558-640x480ممبئی: بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان کا کہنا ہےکہ وزن میں اضافے کے بعد کمی کرنا انتہائی مشکل عمل ہے جس میں کافی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے لیے وزن میں 17 کلو کمی کرلی ہے جس کے لیے انہوں نے ورزش، سائیکلنگ اور کھانے پینے میں احتیاط شروع کررکھی ہے لیکن اب سلو میاں نے وزن میں کمی کو تکلیف دہ عمل قرار دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا کہنا تھا کہ وزن میں اضافے کے بعد دوبارہ کم کرنا کسی صورت آسان نہیں ہے بلکہ تکلیف دہ عمل ہے جب کہ فلم ’’سلطان‘‘ میں میرا وزن 96 کلو تھا لیکن اب فلم’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کے لیے سخت محنت و مشقت کے بعد وزن میں 18 سے 20 کلو کمی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رقص پر مبنی فلم کے لیے بھرپور تیاری کررہا ہوں۔
واضح رہے کہ سلمان خان نے فلم ’’سلطان‘‘ میں پہلوان کا کردار نبھایا تھا اور فلم نے پاکس آفس پر 300 کروڑ سے زائد کی کمائی کی تھی۔




Leave a Reply