شاہ زیب حسن سے ساڑھے4گھنٹےپوچھ گچھ،کل دوبارہ پیش ہوں گے

765032-shahzebhassan-1489504830-785-640x480لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن ساڑھے 4 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد کل دوبارہ پیش ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے ساڑھے4 گھنٹے تک بیان ریکارڈ کروایا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :عرفان کا کراچی کے بکی سے رابطے کا انکشاف
کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے اوپننگ بیٹسمین، کرکٹر کل دوبارہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے اور اپنا نامکمل بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ شاہ زیب حسن پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے ساتھ دوسرے پلیئرز کو اکسانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :محمد عرفان بھی معطل
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ عرفان اور شاہ زیب کے خلاف ان کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *