مسلسل ڈپریشن دل کے مریضوں کیلیے قبل ازموت کی وجہ

764153-dep-1489434050-897-640x480یوٹاہ: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ قلبی شریانوں کا مرض ( کورونری ہارٹ ڈیزیز) لاحق ہونے کے بعد اگر آپ مسلسل ڈپریشن میں رہتے ہیں تو 10 سال کے اندر اندر موت کے قریب بھی پہنچ سکتے ہیں۔
ماہرین کی جانب سے کیے گئے ایک نئے مطالعے کے مطابق دل کے مریض اگر ڈپریشن کے شکار ہوجائیں اور ہر بات دل پر لینے لگیں تو وہ دل ہار کر موت کے منہ میں جاسکتے ہیں۔ اس مطالعے میں شریک ایک ماہر کا کہنا ہےکہ قلبی شریانوں کے مریضوں میں مایوسی، ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا مسلسل جائزہ لیا جانا ضروری ہے، خواہ ڈپریشن تھوڑے عرصے کے لیے ہو یا پھر کئی سالوں پر محیط، دل کے مریضوں کو اس سے دور رہنا چاہیے، کسی ڈپریشن کی صورت میں اس کا علاج اور فالو اپ بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔




Leave a Reply