ملک بھر میں کل سے خانہ و مردم شماری کا آغاز ہوگا

764550-censusss-1489468074-767-640x480ملک بھر میں 19 سال بعد کل سے خانہ و مردم شماری کا آغاز ہوگا جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
ملک بھر میں کل سے خانہ و مردم شماری کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں شمار کنندگان کو متعلقہ سامان فراہم کر دیا گیا ہے جب کہ فوج کے اہلکار بھی ڈیوٹیوں پر پہنچ گئے ہیں، 19 سال بعد ہونے والی مردم شماری میں شمارکنندگان اور فوجی جوانوں سمیت 3 لاکھ سے زائد افراد حصہ لیں گے جب کہ چاروں صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے منتخب اضلاع بھی مردم شماری کے پہلے فیز کا حصہ ہوں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مردم شماری میں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی شامل




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *