763823-SHEHRIYARKHANNEW-1489400782-889-640x480

میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی اپنا کیرئیر ختم سمجھیں، چیرمین پی سی بی

لاہور: چیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو رعایت نہیں ملے گی لہذا کوئی کھلاڑی قصور وار ہوا تو سمجھ لیجیے اس کا کیریئر ختم ہو گیا ہے763823-SHEHRIYARKHANNEW-1489400782-889-640x480۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ آج کی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس انتہائی اہم ہے، قومی ٹیم فیلڈنگ میں کمزور ہے لہذا ہم نے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ اور فٹنس کے معیار کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوچ نے بتایا کہ فٹنس کے معیارپر 3 سے 4 کھلاڑی بارڈرلائن پر ہیں جس پر میں نے کہا کہ فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جب کہ ٹیم میں وہ کھلاڑی شامل نہیں ہوگا جو معیار پرپورانہیں اترے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : فکسنگ کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، شہریارخان




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *