چست جینز خواتین کی کمر میں شدید درد کی وجہ بن سکتی ہے، ماہرین

764843-jeans-1489496716-487-640x480 (1)لندن: برطانوی طبی ماہرین نے سروے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ چست جینز پہننے والی خواتین کو کمر میں درد کا شدید خطرہ ہوتا ہے۔
2000 سے زائد برطانوی خواتین پر یہ نیا سروے برٹش کائریوپریکٹک ایسوسی ایشن (بی سی اے) نے کیا تھا جس کے نتائج ریسرچ جرنل ’اینلز آف ریومیٹک ڈزیزز‘ میں شائع ہوئے ہیں۔
سروے سے معلوم ہوا کہ چست جینز اور فیشن سے تعلق رکھنے والے دیگر ملبوسات پہننے والی تین چوتھائی خواتین کو کمر میں درد کی شکایت تھی۔ فیشن کے ملبوسات پہننے والی 73 فیصد خواتین کو کمر میں درد کی شکایت تھی مگر وہ اس بات سے ناواقف تھیں کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ ان میں سے 27 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں اتنا اندازہ ضرور ہے کہ چست لباس ان کی کمر میں درد کی وجہ بن رہا ہے لیکن لباس خریدتے وقت وہ اس بات کو خاطر میں نہیں لاتیں۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *