764809-nawazsharifweb-1489486346-192-640x480

کراچی کا امن بحال ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیر اعظم

764809-nawazsharifweb-1489486346-192-640x480وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 2013 میں سب کو اعتماد میں لے کر کراچی آپریشن شروع کیا جس کی وجہ سے اب صورت حال بہت بہتر ہوگئی ہے تاہم شہر کا امن بحال ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

گورنر ہاؤس کراچی میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں تنظیمی امور اور ترقیاتی کاموں پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی رہنماؤں نے وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں اور سندھ باالخصوص کراچی کےمسائل سےآگاہ کیا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں ٹریفک اور صفائی کے نظام پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی کی رفتار 70 کےعشرے والی رہتی تو یہ آج ایشیا کا شاندار ترین شہرہوتا، کراچی پرامن شہر تھا، نجانے اسے کس کی نظر لگ گئی، پہلے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کی طرف لائیں گے،ہم نے 2013 میں سب کو اعتماد میں لے کر کراچی آپریشن شروع کیا ہے جس کی وجہ سے اب صورت حال بہت بہتر ہوگئی ہے۔




Leave a Reply