اسلام مذہب کی جبری تبدیلی کو جرم قرار دیتا ہے، وزیراعظم

764878-nawazsharif-1489504593-978-640x480کراچی: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارا کام جنت اور دوزخ کا فیصلہ کرنا نہیں بلکہ دنیا کو جنت بنانا ہے جب کہ اسلام مذہب کی جبری تبدیلی کو جرم قرار دیتا ہے۔

کراچی میں ہندوؤں کے تہوار ہولی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نوازشریف نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے آج اس تہوار میں شریک ہوکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے جب کہ ہر مذہب اپنے تہوار کے ذریعے اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ انسان کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے اگر حالات کبھی اچھے نہ ہو تو آنے والا کل ضرور سازگار ہوتا ہے اور آخری فتح ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دینے والوں کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہولی بھی اس بات کا پیغام ہے کہ یہ محبت کا رنگ سب سے پائیدار اور باقی رہنے والا ہوتا ہے اور اگر ایک مذہبی انسان محبت سے خالی ہے تو اس کی مثال اس پھول سی ہوتی ہے جس میں نہ رنگ ہوتا ہے نہ خوشبو۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *