اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں محمد عرفان بھی معطل

764763-irfanweb-1489479500-739-640x480لاہور: پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آنے والے فاسٹ بالر محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فاسٹ بولر محمد عرفان نے گزشتہ روز پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے اپنا ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے بکی سے ملاقات کا اعتراف کیا تھا تاہم آج بورڈ نے محمد عرفان کو ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے سے معطل کر تے ہوئے چارج شیٹ جاری کردی ہے جب کہ محمد عرفان کو 14 دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑی اپنا کیرئیر ختم سمجھیں




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *